صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزکی سربراہی میں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کی مشترکہ میٹنگ کاانعقاد کیا گیا

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزکی سربراہی میں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کی مشترکہ میٹنگ کاانعقاد کیا گیا

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزکی سربراہی میں ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آزادکشمیر کی سرکاری جامعات کی مشترکہ میٹنگ کاانعقاد کیا گیا۔اس موقع پر میٹنگ میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے علاوہ چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد،وائس چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی، وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمدیونس جاوید،، وائس چانسلر یونیورسٹی آف پونچھ پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر دلنواز احمد گردیزی، وائس چانسلر وویمن یونیورسٹی آزاد جموں وکشمیر باغ پروفیسر ڈاکٹر عبدالحمید، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد محمود مرزا اور ایڈیشنل سیکرٹری صدارتی سیکرٹریٹ خالد سلیم بھی موجود تھے۔ اس موقع پر میٹنگ میں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوآزادکشمیر کی جامعات کے مالی مسائل اور انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر میٹنگ میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی خصوصی شرکت۔ اس موقع پر میٹنگ میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمدنے صدر آزاد جموں وکشمیرو چانسلر آزاد کشمیر یونیورسٹیز بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو یقین دلایا کہ آزاد جموں وکشمیر کی یونیورسٹیز کو درپیش مالی مسائل،انفراسٹرکچر کی بہتری اور یونیورسٹیز کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی تاکہ آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ بالخصوص معیار تعلیم میں بہتری کے لئے موثر اقدامات اُٹھائے جا سکیں۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور آزاد جموں وکشمیر کی تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا اس اہم میٹنگ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا کیونکہ یہ آزادکشمیر میں اپنی نوعیت کی پہلی اہم میٹنگ ہے جس میں آزادکشمیر کی جامعات کے تمام وائس چانسلرز اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے شرکت کی اور اس میٹنگ سے آزاد جموں وکشمیر میں جہاں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات اُٹھانے میں مدد ملے گی وہاں پر معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کی آزادکشمیر کی یونیورسٹیز کے لئے خدمات پر اُن کا شکریہ ادا کیا اور اس توقع اور امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی آزادجموں وکشمیر کی یونیورسٹیز کو درپیش مسائل کے حل اوریونیورسٹیز کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے اپنی معاونت اور مدد فراہم کرتے رہیں گے۔