“حسین سب کا”

“حسین سب کا”

میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (مسٹ)، میرپور میں سیرت کمیٹی کے زیراہتمام 5 محرم الحرام نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد کیا گیا اس محفل کو “حسین سب کا” کا نام دیا گیا.

شرکائے محفل نے شہدائے کربلا کو اپنے اپنے انداز میں خراج عقیدت پیش کیا اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سید حسن مجتبی جعفری, ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ ھیومینٹی, پروفیسر ڈاکٹر تحسین غوث, سید ذیشان عاشق, اسسٹنٹ پروفیسر, ڈاکٹر محمد خلیق, ٹریژرر, سید کاشف گردیزی, ایڈیشنل ٹریژرر, شاھد آمین پرووسٹ ہاسٹلز,اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری اور لیکچرر طاہر آمین کے علاوہ فیکلٹی اورطلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.

شرکاء کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کی قربانی رہتی دنیا تک لازوال ہے جس کی انسانی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں ملتی شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دین کا سر بلند کر دیا. واقعہ کربلا ہمیں باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے اور آخر میں عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی.