صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا

صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا سینٹ اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں منعقد ہوا

اس موقع پرمیرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹ اجلاس میں وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، وائس چانسلر یونیورسٹی آف کوٹلی پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی، سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود الحسن بٹ، جسٹس ریٹائرڈ سردار عبدالحمید خان، سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ امین قادر، سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن خالد محمود مرزا، ڈاکٹر معظم علی خان خٹک پروفیسر قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر محمد خان پروفیسرانٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد،ڈاکٹر سید آصف حسین سیکرٹری صدارتی امور،پروفیسر ڈاکٹر خضر الحق رجسٹرار میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر شوکت محمودپروفیسر شعبہ فزکس، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انجینئر سید تصدق حسین شاہ ڈائریکٹر جنرل سنٹرل ڈیزائن آفس مظفرآباد، پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد فیکلٹی آف الیکٹریکل انجینئرنگ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ خیبر پختونخواہ، ڈاکٹر انضر محمود ایسوسی ایٹ پروفیسر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، تیمور اکبر چوہدری لیکچرر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، ڈاکٹر محمد اسلم ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC)، ڈاکٹر فیصل ریاض ڈائریکٹر ORICمیرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آزادکشمیر کی جامعات میں معیار تعلیم کو بڑھانے کے لئے ہر طرح کے اقدامات اُٹھائے جائیں تاکہ ان جامعات سے فارغ التحصیل طلبا و طالبات نہ صرف آزادکشمیراورپاکستان بلکہ بیرون ملک بھی اپنی قابلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر آگے بڑھ سکیں۔

اس سلسلے میں میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا آزادکشمیر کی یونیورسٹیوں میں پہلا اورپاکستان کی بہترین یونیورسٹیز کی رینکنگ پر آنا انتہائی خوش آئند ہے اور اس روایت کو آزادکشمیر کی دیگر جامعات بھی پیروی کرتے ہوئے اپنی تعلیمی استعداد کار بڑھائیں۔

اس سلسلے میں حکومت آزادکشمیر اُن کی پوری معاونت اور مدد کرے گی۔